جمعرات 29 جنوری 2026 - 08:00
ایرانی عوام انقلابِ اسلامی کے حامی اور پشت پناہ ہیں

حوزہ / اہواز کے امام جمعہ نے کہا: تمام تر مشکلات کے باوجود عوام انقلابِ اسلامی کی پشت پناہ ہیں۔ حالیہ بدامنی ایران کے انقلابِ اسلامی کے خلاف دشمن کی بیس سالہ منصوبہ بندی کا حصہ تھی لیکن عوام کی بروقت موجودگی نے دشمن کے منصوبے ناکام بنا دیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، ایران کے صوبہ خوزستان میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین موسوی فرد نے اہواز شہر کے معتمدین کے ساتھ منعقدہ ایک اجلاس میں خطاب کے دوران کہا: امام راحل کے پاس انقلابِ اسلامی کے آغاز میں کوئی مددگار اور سپاہی نہیں تھا لیکن الحمدللہ آج انقلابِ اسلامی ایران کے پاس بہت سے سپاہی موجود ہیں جن کی ایک جھلک ہم نے رواں سال 12 جنوری 2026ء کو عوامی ریلیوں میں دیکھی۔

انہوں نے کہا: عوام تمام تر مشکلات کے باوجود انقلابِ اسلامی کی پشت پناہ ہیں۔ حالیہ بدامنی ایران کے انقلابِ اسلامی کے خلاف دشمن کی بیس سالہ منصوبہ بندی کے تحت تھی لیکن عوام کی بروقت موجودگی نے دشمن کے تمام منصوبے خاک میں ملا دیے۔

نمائندہ ولی فقیہ صوبہ خوزستان نے مختلف مسائل عوامی حمایت کے مؤثر کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: باہمی اتحاد و وحدت عوامی مسائل کے حل میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں اور ہم اسی وجہ سے اب تک متعدد مشکلات کو حل کرنے میں کامیاب بھی رہے ہیں۔

اہواز کے امام جمعہ نے علاقائی مسائل کے حل میں منظم اجتماع اور متحدہ محاذ کی تشکیل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا: محلہ بہ محلہ اس قابل ہونا چاہیے کہ اگر کسی ایک محلے میں مسئلہ پیدا ہو تو دوسرا علاقہ بھی میدان میں آئے۔ مسجد کو محور بنا کر ہر محلہ اپنی صلاحیت کے مطابق فعال افراد کی نشاندہی کرے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha